

Loading content...
کنت کنزاً مخفیا کے تحت اللہ جل جلالہ خود بھی ایک خزانہ ہے کہ جس کی توحید کی امام و خاتم الآئمہ حفاظت کرتا ہے اسی طرح لفظ کن بھی اس کا خزانہ ہے کہ جس کے امین خاتم الآئمہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں اور جملہ آئمہ و اولیا سے بھی اللہ جل جلالہ ان اسرار کی حفاظت کرواتا ہے اور وہ اولیاء آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام ہیں اور وہ مہر و خاتم کی حیثیت رکھتے ہیں خالق کائنات انہی کے ذریعے کائنات اور اہل ِکائنات کی حفاظت کرواتا ہے اور اس زمانے میں خاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریف ہی وہ خاتم ( انگوٹھی یا مہر ) ہیں جو خزانہ ٔ توحید کی حفاظت کرتی ہے جب تک یہ اس دنیائے مادی میں موجود ہے کسی کی جرأت نہیں ہوتی کہ اجازت کے بغیر کوئی اس خزانے کو کھول سکے جب تک اس دنیا میں موجود خزانہ ٔ توحید پر یہ مہر و خاتم لگی ہوئی ہے یہ دنیا محفوظ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار