

Loading content...
اب یہاں ان میں جو درجہ بندی ہوگی وہ ان کے اختیارات کے حوالے سے نہ ہوگی کیونکہ سارے ایک ملک کے مالک تھے مگر انہوں نے عوام کو فائدہ جو دیا ہے اس میں درجہ بندی ہوسکتی ہے کہ کس نے کتنے فی صد فائدہ پہنچایا ہے بلا تشبیہ آئمہ ہدیٰ علیھم السلام نے اپنے اپنے دور میں مخلوق کو فائدہ پہنچایا ہے اور تبلیغ دین کی ہے مگر انہیں جو حکم تھا وہ یہ تھا کہ لوگوں کے مزاج کو دیکھ کر تبلیغ فرمائیں کلموا الناس علیٰ قدر عقولھم کہ لوگوں کے عقل کو دیکھ کر کلام فرمائیں مگر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف مزاج خلق کو نہ دیکھیں گے بلکہ مزاج حق کو دیکھتے ہوئے نفاذ حق فرمائیں گے اور خلق کی پرواہ نہ فرمائیں گے اور مخلوق کے قوت برداشت کی آخری حد تک پہنچ کر کلام فرمائیں گے حتیٰ کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ آپ ایک کلام فرمائیں گے کہ تین سو تیرہ اصحاب میں سے بھی صرف بارہ برداشت کر سکیں گے باقی اس بات کو برداشت نہ کر سکیں گے اور وہ بارہ سید ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار