

Loading content...
دیکھئے عہدۂ امامت من اللہ ہوتا ہے مگر اس کا تعلق عوام کے ساتھ ہوتا ہے یا یوں سمجھیں کہ ان پاک ذوات کی ذات میں امامت کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ امامت ان کیلئے باعث فخر نہیں ہے بلکہ یہ ذاوت ہی منصب امامت کیلئے باعث فخر ہیں یہ امامت پر فخر نہیں کر سکتے بلکہ امامت ان پر فخر کرتی ہے کیونکہ عہدہ ٔ امامت ان کی ذات کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ مخلوق کی ضرورتِ ہدایت کو دیکھتے ہوئے اللہ جل جلالہ انہیں امامت کو قبول کرنے کا حکم فرماتا ہے اور امامت کا ان کی حقیقت ِذات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یہاں جو ہم آئمہ کی درجہ بندی کرتے ہیں تو وہ ان کی ذات میں نہیں ہوتی کیونکہ یہ ذات میں تو ایک واحد الاصل حقیقت ہیں ان میں ذرا برابر فرق نہیں ہوتا یہ درجہ بندی ان کے اظہار کے لحاظ سے ہوتی ہے کہ کس ذات نے اپنی باطنی نورانیت کا کتنے فیصد اظہار فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار