

Loading content...
یہ بات ماضی میں بھی ہوئی مگر ان قسموں کو توڑنے والے یعنی جو اللہ جل جلالہ کے میثاق کے عہد کو توڑنے والے ہیں اور پھر وہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے دین کے بارے میں کئی کئی باتیں کرتے ہیں اور کئی بکواسات بکتے ہیں یہی تو آئمہ کفر ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ جب تک نہ ہوگا اس وقت تک اس دنیا پہ اللہ جل جلالہ کے دین کو غلبہ و اظہار حاصل ہوہی نہیں سکتا اور یہ کام ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ہاتھوں مکمل ہونا ہے اور ا س حوالے سے وہ خاتم آئمہ ہیں دوسری صورت یہ ہے کہ وہ امامت کبری ٰ کے خاتم یعنی اختتام فرمانے والے ہیں اور اظہار دین کیلئے بھی آئمہ ٔ ضلال کا خاتمہ ضروری ہے جب تک ایک بھی گمراہ امام رہا دین حق کا نفاذ ناقص ہوگا اس لئے ان کا خاتمہ کرنا لازم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار