

Loading content...
آئے اور وہ وہاں دنیا کی ساری پریشانیوں سے آزاد رہ کر اپنے بابا پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے مشن کی تکمیل کیلئے جد وجہد فرمائیں اور وہاں جو اولاد ہے اس کا جب ہم ایک اندازہ کرتے ہیں تو یہ بات کہنے میں کوئی تامل نہیں کرنا پڑتا کہ ان کی تعداد ہزاروں میںنہیں ہوگی بلکہ لاکھوں کروڑوں میں ہوگی کیونکہ اگر ہم پچیس پشتیں فرض کریں اور ان کی ہر پشت کو اول سے دہرا کرتے جائیں تو یہ سلسلہ کروڑوں تک چلاجاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ اگر سادات کو یہاں بے دریغ شہید نہ کیا جاتا تو اس دنیا میں بھی سادات کی آبادی کا یہی عالم ہوتا مگر وہاں تو اللہ جل جلالہ کی مکمل حفاظت میں سب کچھ ہورہا ہے اور وہاں ان کی اپنی اولاد کیلئے بھی اولیا و آئمہ معصومین کی ضرورت ہے اس لئے وہاں سلسلہ ٔ امامت جاری ہے اب یہ تو ہم نہیں بتا سکتے کہ ان میں سے کتنے امام ہوں گے اور یہ بھی بتانا فی الحال مشکل ہے کہ کتنے دور غیبت میں جزائر خضرا میں امام ہوئے اور کتنے خروج کے بعد امام ہوں گے مگر ان کی امامت ثابت ہے کہ وہ ہوں گے ضرور اور ان میں سے کچھ امام ہوں گے اور کچھ ولی بھی ہوں گے یعنی ان کی امامت کے ساتھ ولایت بھی ثابت ہے یعنی کچھ امام ہوں گے اور کچھ ان آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام کے ولی و وصی ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار