

Loading content...
دوستو ایک بات یہاں عرض کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جب ہم جزائر خضرا کی مصلحت کی طرف نگاہ کرتے ہیں تو ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہوتا ہے کہ جزائر خضرا کی ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو کوئی ضرورت نہ تھی کیونکہ وہ اس دنیا کے جس گوشے میں بھی رہنا چاہیں رہ سکتے ہیں اور اللہ جل جلالہ کی طرح اس ظالم انسان کے دست برد سے ہمیشہ محفوظ ہیں کیونکہ ان کی حفاظت خو داللہ جل جلالہفرمارہا ہے اور ان کی حفاظت ہی گویا اس پوری کائنات کی حفاظت ہے کیونکہ وجود ِ حجت ہی کائنات کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے ورنہ یہ کائنات اور پورا عالم امکان ایک نانو سیکنڈ Nanosecond میں تباہ و فنا ہوجائے ہاں اگر جزائر خضرا کی ضرورت تھی تو ان کی پاک اولاد اطہار صلوات اللہ علیھم اجمعین کیلئے تھی کیونکہ انہیں ایک ایسی سر زمین کی ضرورت تھی کہ جہاں یہ پاک سلسلہ ٔ اولاد بڑی آزادی اور شاہی طمطراق کے ساتھ جاری و ساری رہ سکے اور ان میں کوئی ایک فرد بھی کسی ایسے ملک میں نہ ہوکہ جہاں ان کے اپنے پاک خاندان کے علاوہ کسی اور کی حکومت ہو یا جہاں ان پر کسی قسم کی پابندی ہو یا جہاں انہیں ان کے شایانِ شان عزت اور مقام نہ مل سکے اور اس دنیا میں تو ایسا مقام ملنا ناممکن تھا کیونکہ اس دنیا کے مسلمان ہی ان کی جان کے دشمن ہیں اور دیگر اقوام کا تو اس سے بھی مختلف رویہ ہوتا اور نام لینے والے اور ان کے اجداد طاہرین علیھم الصلوات و السلامکا کلمہ پڑھنے والے تو پھر وہی سلوک کرتے جو انہوں نے ان کے آبائے طاہرین صلوات اللہ علیھم اجمعین کے ساتھ کیا تھا اس لئے لازم تھا کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ا پنی پاک اولاد کیلئے کوئی ایسا جزیرہ منتخب فرمائیں جہاں ان کی پاک اولاد کو مکمل آزادی ہو مکمل عزت و احترام میسر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار