

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ جب میں نے ابتدائی دور میں کلام ِالہی کی تلاوت کا شرف پایا تھا تو اس وقت مجھے کافی باتیں عجیب سی لگی تھیں ان میں سے ایک یہی مسئلہ امامت تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے جب یہ دیکھا کہ امام حق تو اللہ جل جلالہ کی جل جلالہ کی طرف سے بھیجے جاتے ہیں اور وہ منصوص من اللہ ہوتے ہیں لیکن جب یہ بات دیکھی کہ گمراہ کرنے والے امام بھی اللہ جل جلالہ ہی کی طرف سے آتے ہیں تو مجھے عجیب سا لگا کیونکہ میں یہ سوچتا تھا کہ اللہ جل جلالہ تو صرف ہدایت کا کام کرتا ہے اور گمراہی کا کام کوئی اور کرتا ہے یعنی ابلیس یا کوئی حق مخالف طاقت ہی یہ کام کرتی ہے یہ بات میرے ذہن میں الجھن ہی رہی اور میں اسی کی تاویلیں سوچتا تھا مگر دل مطمئن نہ ہوتا تھا اس کے بعد جب مجھے اناجیل خمسہ یعنی ] انجیل متی انجیل لوقا انجیل مرقس انجیل یو حنا انجیل برناباس [ کی تلاوت کا اعزاز حاصل ہوا تو وہاں جا کر میری یہ الجھن دور ہوئی اس میں یہ تھا کہ جب جناب عیسیٰ علیہ السلام دنیا سے تشریف لے جانے کی خبر دے رہے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ ہمارے بعد اللہ جل جلالہ کئی جھوٹے نبی مبعوث فرمائے گا تم لوگ ان سے غافل نہ رہنا اس پر کسی نے عرض کی ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار