

Loading content...
ایک اور طرح سے دیکھیں اگرچہ اصل ( جڑ ) درخت کی زندگی ہوتی ہے مگر اس کا تعلق صرف شجر تک ہوتا ہے اس کی افادیت شجر تک محدود ہوتی ہے اس کا دائرہ افادیت باہر کی دنیا تک نہیں پھیلا ہوا ہوتا کیونکہ شجر کی عمومی افادیت وہ ہے جس کا تعلق اس کے غیر سے ہوتا ہے یعنی پھول پھل سایہ وغیرہ اور انسان کیلئے جڑ مقصود بالذات نہیں ہوتی بلکہ وہ شجر ہوتا ہے اور اس کے پھل پھول وغیرہ ہوتے ہیں اسی طرح یہ افادیت جس کا تعلق عوام یا کائنات سے ہے وہ خاتم الاولیائیت کے حصے میں آئی ہے کیونکہ انہوں نے اس پوری کائنات پر اللہ جل جلالہ کے دین کو ظاہر و غالب فرمانا ہے اور اس وقت بھی خاتم الانبیائی ان کے باطن میں ہوگی اور وہ ان سے جدا نہ ہوگی اسی لئے تو فرمایا گیا تھا کہ ہم میں تفریق نہ کرو کہ یہ باپ ہے یہ بیٹا ہے بلکہ ہمارے اول اوسط آخر کل سب ایک ہی ہیں اس لئے اپنے اپنے لحاظ سے ہر مرتبہ ٔ ذات و ظہور و شعوب اپنے اپنے مقام پر ایک دوسرے سے کم بھی ہیں اور زیادہ بھی ہیں اس لئے خاتم الاولیائیت خاتم الانبیائیت سے ایک لحاظ سے بلند بھی ہے کیونکہ یہ اس کا پھل ہے اس کا نتیجہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار