

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ خاتم اولیائیت در اصل خاتم الانبیائیت کا ایک حوالے سے ظاہر بھی ہے اور اس کا باطن بھی ہے جیسا کہ اسمائے الہیہ میں ہے کیونکہ جب اللہ جل جلالہ کا اسم ظاہر ظاہر ہوتا ہے تو اسم باطن اس ظاہر کے باطن میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اسم ِ باطن جب نفاذ کرتا ہے تو اسم ظاہر اس کے باطن میں جلوہ گرہوتا ہے اسم قہار جب نافذ ہوتا ہے تو اسم رحمن اس کا باطن ہوتا ہے اور جب اسم رحمن نافذ ہوتا ہے تو اسم قہار اس کا باطن ہوجاتا ہے اسی طرح جب خاتم الانبیائیت کا نفاذ ہوتا ہے تو خاتم الاولیائیت اس کا باطن ہوتی ہے اور جب خاتم اولالیائیت کا ظہور ہوتا ہے تو خاتم الانبیائیت اس کے باطن میں جلوہ گر ہوتی ہے اس کی مثال ایسے ہے کہ جیسے بچوں کے سامنے اپنی ماں کے دو روپ ہوتے ہیں ایک وہ ہوتا ہے کہ جو مامتا کہلاتا ہے اور دوسرا اس کا غصہ ہوتا ہے جب غصہ ظاہر ہوتا ہے تو ماں کی مامتا اس کے باطن میں جلوہ گر ہوتی ہے اور جب اس کی مامتا کا اظہار ہوتا ہے تو اس کا غصہ باطن کے کسی گوشے میں مخفی ہوتا ہے اسی طرح خاتم الاولیائیت اور خاتم الانبیائیت ایک دوسرے کے باطن میں ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے بلکہ یہ ایک ہی تصور کے دو رخ ہیں اسی لئے خاتم الاولیائی کی حیثیت خاتم الانبیائی کی حیثیت سے کم ہونا لازم نہیں ہے کیونکہ خاتم الاولیاؐ کی حیثیت اگر ایک لحاظ سے خاتم الانبیاؐ سے کم ہے تو ایک طرح سے زیادہ بھی ہے جیسا کہ جڑ کا درجہ ایک لحاظ سے باقی شجر سے زیادہ بھی ہوتا ہے اور کم بھی ہوتا ہے یعنی بقا و وجود کیلئے جڑ کا درجہ زیادہ ہوتا ہے مگر پھول پھل لانے کے لحاظ سے اس کا درجہ باقی شجر سے کم ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار