

Loading content...
یعنی اے اللہ جل جلالہ ہماری گردن میں ان کی بیعت یوم قیامت تک باقی ہے حقیقت تو یہ ہے کہ یہ بیعت قیامت تک محدود نہیں ہے بلکہ قیامت کے بعد بھی باقی رہنا ہے کیونکہ جس طرح جنت اور آخرت کے سارے مقامات پر شریعت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے باقی رہنا ہے اسی طرح ان کے آخری وصی کی ولایت کا سلسلہ بھی قیامت سے ماوریٰ تک چلے گا جس طرح خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا اور اگر آئے گا تو ان کے ماتحت ہو کر آئے گا اسی طرح خاتم اولیا و اوصیا عجل اللہ فرجہ الشریف کے بعد کوئی بھی ولی ایسا نہیں آسکتا جو ان کی ولایت کا ناسخ ہو یا مجدد ہو جو بھی آئیں گے وہ ان کے ماتحت ہو کر آئیں گے اس پہ جو روایات کا ایک سلسلہ ہے وہ بھی پھر کبھی عرض کروں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار