

Loading content...
اس کے بعدہے منصبی ولایت کا دوسرا عہدہ یہ عہدہ آئمہ اطہار علیھم الصلوات و السلام کے علاوا کسی کو حاصل نہیں ہے اور ہر دور کے اولیائے کرام جو اکتسابی ولی ہوتے ہیں ان کیلئے انوار الہی کے مشاہدے کا یہی ذوات ِ پاک علیھم الصلوات و السلام ہی وسیلہ ہوتے ہیں کیونکہ یہی ذوات ِپاک صلوات اللہ علیھم اجمعین ان کیلئے بہ منزلت اصل ہوتے ہیں اور و ہ اولیائے اکتسابی ان کے سامنے بہ حیثیت ِ فرع ہوتے ہیں اور یہ تو ساری دنیا جانتی ہے کہ فرع کو جوکچھ ملتا ہے وہ اصل سے ملتا ہے یعنی شاخوں کو غذا بھی پانی بھی جڑ سے ملتا ہے اسی طرح دیگر اولیائے کرام کو انہی کے نور سے روحانیت کی غذا ملتی ہے انوار الہی کے آبِ نور سے یہ انہی ذوات پاک صلوات اللہ علیھم اجمعینکے ذریعے سیراب ہوتے ہیں اور جو ان سے منقطع ہوجاتا ہے وہ سوکھی شاخ کی طرح آگ کا ایندھن بنتا ہے اور جو ولیِ اکتسابی ان سے متمسک رہتا ہے وہی سر سبز رہتا ہے پھول پھل لاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار