

Loading content...
دوستو اس دور میں ہم جانتے ہیں کہ سورج کبھی نہیں ڈوبتا وہ ہماری زمین کے گرد چکر لگاتا ہوا نظر آتا ہے ورنہ خود ہماری زمین اپنے چاند سمیت اس کا چکر لگاتی ہے اور اس دور میں بحر ظلمات کا کوئی تصور بھی موجود نہیں ہے اس دنیا کے ایک ایک انچ پر ریسرچ Research ہوچکی ہے قطبین یعنی قطب شمالی سے انٹارکٹیکا Antarctic تک ساری زمین چھانی جا چکی ہے تو ان باتوں کے اب اسرار کھل رہے ہیں کہ یہ ساری چیزیں علامتی طور پر بیان ہوئی ہیں اور ان کے بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مقام ولایت کے حصول میں کتنی کٹھنائیاں ہیں اور اگر کسی خوش نصیب کو یہ مقام مل جائے تو پھر اس میں حیات ِ جاوید ہے کہ انسان کو ایسی زندگی مل جاتی ہے کہ پھر وہ کبھی فنا نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار