

Loading content...
دوستو جس طرح انبیا علیھم السلام کیلئے وسیلہ ٔ فیضانِ الہی خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اسی طرح دیگر اولیا و اوصیائے اطہار کیلئے وسیلہ ٔ فیضان الہی خاتم الاولیا و خاتم الاوصیا عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں اور سارے اولیا و اوصیا اطہار مشکواة ختم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریف میں مشاہدہ ٔ حق و حقائق کرتے ہیں اور اس خاتم الاوصیا و خاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریف کے آئینے میں انوارِ الہی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور یہی جناب ان کیلئے انوار الہی کی جلوہ گاہ کا مقام رکھتے ہیں یا یہ ان کیلئے آئینہ ٔ توحید نما کا درجہ رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار