

Loading content...
کسی خلیفة اللہ کے مقابلے کا کبھی سوچ ہی نہ سکیں دوستو حقیقت یہ ہے کہ ان کے اور خالق کے مابین خود ان ہی کا ایک ملکہ ٔ نور تھا جو وسیلہ تھا نہ کہ کوئی دیگر فرشتہ ہاں فرشتے ان کے در اطہر پہ خدمت کیلئے آتے تھے نصرت کیلئے آتے تھے اور سید الملائکہ جناب جبریل علیہ السلام ان کے در اطہر کے خادم تھے وہ ان کیلئے وسیلہ ٔ شہود الہی یا وسیلہ ٔ معرفت الہی نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کا درجہ ان معاملات میں بہت بعد کا ہے کیونکہ شہود و معرفت کا القا بلا واسطہ بالاصالة یا حقیقتاً یا بالذات صرف خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہو سکتا ہے یا پھرخاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہوتا ہے اور دیگر انبیا اور رسل سب کچھ مشکوةِ خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شہود و معرفت الہی کو حاصل کرتے ہیں اور انبیائے کل کے واحد وسیلہ ٔ فیضانِ الہی خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی ہیں اور وہ ان ہی سے سب کچھ حاصل کرتے ہیں یا جو دیکھتے ہیں یا انوارِ الہی کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ان ہی کی ذات میں اللہ جل جلالہ کا دیدار و مشاہدہ کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار