

Loading content...
اور ان کا جو اتباع کا سلسلہ ہے اس کی حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ جناب جو احکام ِالہی کی اتباع کرتے تھے تو اس کی حیثیت یہ تھی کہ ان کا ظاہر ان کے اپنے ہی باطن کی اطاعت و اتباع کرتا تھا نہ کہ کسی فرشتے کے لائے ہوئے احکا مات کی اتباع کرتے تھے جناب جبریل علیہ السلام کو جو اعلیٰ مقام ملا ہے وہ ان کی خدمت کا ہے نہ کہ انہیں تعلیم دینے کا کیونکہ یہ تو تب سے تھے کہ جب جناب جبریل علیہ السلام کی تخلیق کا کوئی تصور بھی نہ تھا اور یہ انوار پاک صلوات ا للہ علیھم اجمعین اس وقت بھی اللہ جل جلالہ سے متعارف تھے اور اس کی تسبیح و تہلیل بھی کرتے تھے اور پورے عالم ملکوت کیلئے وسیلہ ٔ تعارف و عبادات بھی یہی تھے تو یہاں اس دنیا میں آ کر اپنے ہی پڑھائے ہوئے نوری بچوں کے شاگرد کیسے بن گئے ؟ کیا ان نوری بچوں نے ان کے دنیا میں آنے کے بعد کوئی نیا امتحان پاس کر لیا تھا یا کوئی سکالر شپ لے لی تھی یا انہیں ان کے بعد کوئی اور ٹیچر مل گیا تھا کہ جس نے انہیں ان پاک انوار ِ الہی سے بھی اعلیٰ تعلیم دے دی تھی کیا یہ وہی فرشتے نہیں جو خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منصب خلافت کے پہلی کے طالب علم سے علم میں مات کھا گئے تھے اور اللہ جل جلالہ نے ان کی انانیت کی بیماری کے خاتمے کیلئے اس پہلی جماعت کے سٹوڈنٹ کے سامنے سجدہ کروادیا تھا تاکہ پھر نہ کہہ سکیں نحن نسبح بحمدک و نقدس لک یعنی اپنی عبادت کے گھمنڈ میں پھر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار