

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ سورج کا کمال یہی ہے کہ وہ روشن اور درخشاں ہو اور جب یہ بے نور ہوجائے گا تو یہ اس کی فنا ہے شمس کی شمسیت اس کی درخشندگی کا نام ہے نہ اس کی کرائیت کا نام ہے کیونکہ کرُّات ( سیارے ) تو بہت ہوتے ہیں مگر جو اپنے کوائف پورے کرتا ہے تو تب ستارہ کہلاتا ہے اور اس کا ستارہ ہونا اس کے کوائف کا نام ہے اس لئے کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ سورج کو شعاعوں سے تقدم ِ زمانی حاصل ہے ہاں یہ بات ہے کہ سورج ہی کے وجود سے کرنوں کا وجود ہوتا ہے اور شعاع سورج کے افاضہ ٔ وجود ہی کا نام ہے اسی لئے میں عرض کر رہا تھا کہ خاتم الانبیا ئیت سے زیادہ کوئی ذاتِ واجب الوجود کے قریب نہیں ہے اور یہی قرب ِ حق کا جو پہلو ہے وہ حق سے احکام لیتا ہے اور اپنے پہلوئے نبوت کو دیتا ہے یا یوں سمجھ لیں کہ وحی کا جو عمل تھا وہ اس طرح تھا کہ وحی جسے ایک فرشتہ سمجھا جاتا ہے اس کی حیثیت یہی ہے کہ وہ ان کے باطن سے احکام لیتا تھا اور انہی کے ظاہر کو پہنچاتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار