

Loading content...
ہمیں ذات واجب الوجود سے اس طرح فاصل کیا گیا جیسا کہ سورج سے سورج کی شعاع فاصل و جدا ہوتی ہے یعنی ہمارا ذات واجب الوجود سے ایسا تعلق ہے کہ جیسا شعاع ِ شمس کا شمس سے ہوتا ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ شعاع کا سورج سے تعلق خالق و مخلوق کا نہیں ہوتا بلکہ سورج کا افاضہ ٔ وجود ہی ہے جو شعاع کی شکل میں موجود ہوجاتا ہے اور ان کے مابین تقدیم و تاخیر کا تصور با یں معنی درست نہیں ہے کہ اللہ جل جلالہ کو ان سے تقدم ِزمانی حاصل ہے بلکہ اللہ جل جلالہ ان سے بایں معنی قدیم ہے کہ وہ بالذات موجود ہے نہ اس معنی میں کہ وہ کچھ وقت پہلے تھا ایک وقت گزرنے کے بعد یہ انوار موجود ہوئے بلکہ ان کی زمانی حیثیت تو یہ ہے کہ جب سے اللہ جل جلالہ ہے یہ تب سے موجود ہیں کیونکہ سورج اور شعاع میں تقدم ِزمانی نہیں ہوتا اور کوئی بھی انسان کسی ایسے لمحے کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ جب سورج تو ہو اور اس میں شعاعیں نہ ہوں یعنی اصل منیر ہو اور اس میں نور نہ ہو بلکہ تقدم درجاتی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار