

Loading content...
سلام بن مستنیر سے امام صادق آل محمد علیہ الصلوات و السلامنے فرمایا کہ ابھی تک اس آیت کی تفسیر ظاہر نہیں ہوئی یہ سن کر اس نے عرض کی آقا میری جان آپ پر فدا ہو پھر اس آیت کی تفسیر کب پوری ہوگی ؟ اس وقت امام علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا اس کی تفسیر زمانہ ٔ رجعت میں پوری ہوگی اس وقت جملہ انبیا و رسل کو خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا اور وہ سارے ان پر ازسرنو ایمان لائیں گے اور اس وقت شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا علم مبارک جسے لِوَا اَلحَمد کہاجاتاہے وہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام دست مبارک میں دیا جائے گا اور اس دن امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام تمام مومنین کے امیر اور سردار ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار