

Loading content...
یہ صرف اس لئے ہے کہ وہاں ان کا عہدہ قطب ِزمان کا تھا او ر وہ امری حکومت کے حاکم تھے اور جناب موسیٰ علیہ السلام خلقی حکومت کے حاکم تھے اس لئے وہ ان پر بھی حاکم تھے کیونکہ امری حکومت خلقی حکومت سے افضل ہوتی ہے اس لئے اس کے حکام بھی خلقی حکام اور عہدہ داروں سے افضل ہوتے ہیں اور وہ اپنے دور کے کسی نبی کے ماتحت نہیں ہوتے بلکہ وہ بلاواسطہ خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسلک ہوتے ہیں اور اس موجودہ دور میں بھی جناب خضر علیہ السلام ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ماتحت ہیں اور ان چالیس افراد پر حاکم ہیں کہ جو ہمہ وقت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ رہتے ہیں یہ اس لئے ہے کہ ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف دستار ِرسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وارث ہیں اور اس دور میں یہی ذات اقدس نیابتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر فائز ہیں اور اس دور میں گویا یہ امیجیٹ Immediate رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور ان کی خلافت الہیہ کے مالک بھی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار