

Loading content...
عالمِ خلق کے ظاہری جو اولیائے کرام رہتے ہیں وہ اللہ جل جلالہ ربی کے مظاہر ِناقص ہوتے ہیں مگر اس دنیا میں اللہ جل جلالہ کی امری حکومت میں ایک مظہر ِ تام یا مظہر کامل ہمیشہ موجود رہتا ہے جو قطب ِزمان یا غوث زمان ہوتا ہے اور اللہ جل جلالہ ربی اسی سے عالم خلق کی حفاظت کرواتا ہے اور وہ اپنے دور کے کسی نبی کی نبوت کے ماتحت نہیں ہوتا بلکہ وہ بلاواسطہ خاتم الانبیا و رسل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماتحت ہوتا ہے جیساکہ جناب موسیٰ علیہ السلام کے واقعے میں ہے انہیں جناب خضر علیہ السلام سے ملاقات کا حکم ملا اور انہوں نے مل کر سفر کیا مگر وہاں آپ دیکھیں جناب موسیٰ علیہ السلام اس زمانے کے نبی بھی ہیں کلیم بھی ہیں صاحب شریعت رسول بھی ہیں انبیائے بن اسرائیل میں سب سے بلند مقام پر فائز بھی ہیں مگر اس سفر میں وہ جناب خضر علیہ السلام پر حاکم نہیں ہیں بلکہ محکوم کی طرح ہیں اور جناب خضر علیہ السلام نہ ہی نبی ہیں اور نہ رسول ہیں مگر ایک نبی و رسول پر حاکم ہیں اور بار بار ڈانٹ بھی رہے آخر کیوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار