

Loading content...
جب نسل آدم کا سلسلہ جاری ہوا تو اس کی ہدایت کیلئے اللہ جل جلالہ نے انبیا و رسل و اوصیا علیھم السلام کا ایک سلسلہ جاری فرمایا وہ انبیا و رسل بھی خلیفة اللہ قرار پائے مگر وہ انبیا و رسل علیھم السلام بالحقیقت خلیفہ ٔ آدم تھے مگر بالمجاز خلیفة اللہ تھے اور جناب آدم علیہ السلام کوجو مقامِ خلافت حاصل تھا وہ بالحقیقت حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خلافت تھی اور بالمجاز وہ خلیفة اللہ تھے صاحبان ِاسرار اسی لئے کسی بھی نبی و رسول کی نبوت و رسالت کو حقیقی نہیں مانتے بلکہ انہیںمجازاً نبی و رسول مانتے ہیں اور ان کی نبوت و رسالت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت و رسالت پر منحصر مانتے ہیں جیسا کہ ایک آدمی کشتی میں سفر کر رہا ہو تو باہر کھڑے ہوئے دو آدمی اسے دیکھتے ہیں ایک آدمی اسے دیکھ کر کہتا ہے وہ دیکھو وہ کشتی میں جو شخص بیٹھا ہے وہ ساکن ہے کوئی حرکت بھی نہیں کرتا مگر دوسرا کہتا ہے دیکھو وہ تو متحرک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار