

Loading content...
کیونکہ اس حقیقت کے دو پہلو تھے ایک اللہ جل جلالہ کی ذات سے متصل نور تھا اور ایک پہلو اس انسان اول سے متصل ہوگیا کہ جس سے اس میں جان پڑی تو اس لئے اس کے ایک پہلو کے لحاظ سے اس حقیقت اولیہ کو نور کا نام دیا گیا اور اس کے دوسرے پہلو کو جو انسان اول کیلئے بمنزلت روح تھا اسے روح یا روح الارواح یا روحِ الہی کا نام دیا گیا اور انسان اول ( کائنات ِاول ) میں یہ نور ِاول اللہ جل جلالہ ربی کا جانشین بن کر نازل ہوا تھا اس لئے اسے خلافت الہیہ کا منصب بھی حاصل تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار