

Loading content...
میں نے یہ کہا تھا کہ لفظ ِ کن سے قبل اس کے سارے مراتب داخلی تھے اور ساری تکوین اس کے داخل میں تھی جیسے ایک پودے کے بیج کے اندر اس کی ایک نسل چھپی ہوتی ہے ہزاروں لاکھوں درختوں کے جنگلات ایک بیج میں سمائے ہوئے ہوتے ہیں اسی طرح ساری تکوین اس کی ذات کے اندر تھی یا یوں سمجھیں کے اس کے علم کے اندر بھری ہوئی تھی ایک بات یہاں عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں اکثر اوقات مادی چیزوں کی مثالیں دیتا ہوں مگر یہ مثالیں صرف سمجھانے کیلئے ہوتی ہیں نہ کہ معاملات الہی اسی طرح ہوتے ہیں جیسے مادی چیزیں ہوتی ہے اسی لئے عرفا فرماتے ہیں اپنے سمجھنے کیلئے ُ ُ تنزیہ ہوتا ہے اور غیر کو سمجھانے کیلئے ُ ُ تشبیہ ہوتی ہے اور حقیقت ان کے مابین ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار