

Loading content...
اب مومنین نے لکھ دیا کہ ہمیں اس دنیا کا کچھ بھی درکار نہیں مگر محسن عالمین نے اپنے احسان کا مظاہرہ فرمایا کہ اگر چہ اس دنیا میں مومنین کیلئے ایک دانہ ٔ گندم کا استحقاق بھی نہ تھا مگر انہیں اس دنیامیں بھی برابر کا حصہ دیا گیا ہے کیونکہ کفار نے حیات دنیا مانگی اور انہیں دے دی گئی اور مومنین کیلئے آخرت کا گھر تھا اب عدل کا تقاضہ ہے کہ اہل دنیا کو آخرت میں سے کچھ نہ دیا جائے اور اہل آخرت کو اس دنیا میں سے کچھ نہ دیا جائے مگر اللہ جل جلالہ کے احسان مجسم ہمارے محسن اعظم عجل اللہ فرجہ الشریف نے قانون عدل سے بالاتر ہو کر احسان فرمایا ہے کہ اہل حق کو اس دنیا سے بھی محروم نہیں فرمایا یہاں بھی دوسروں جیسا حصہ عطا فرمایا ہے تو کیا یہ احسان کم ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار