

Loading content...
اب اس میں خود دیکھیں کہ ایک بھائی کو اس میں بہت زیادہ خسارہ ہے مگر وہ اس خسارے کو سمجھتے بوجھتے ہوئے وہی طلب کر رہا ہے اگر چہ یہ فیصلہ خلاف عدل تھا مگر پھر بھی ان بھائیوں کی پسند کا تھا پھر جب یہ فیصلہ ہوگیا تو ان کے باپ نے کہا کہ جس بھائی نے امریکہ والی جائدا د چن لی ہے میں اس کیلئے اپنی طرف سے ایک رعایت بھی رکھتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر وہ پاکستان میں رہے یعنی دو یا چار سال تک یہاں رہے تو اس پاکستان والی جائداد میں سے وہ اپنے ضروریات زندگی حاصل کر سکتا ہے میری اس کوٹھی میں وہ ایک کمرہ عارضی طور پر اپنی تحویل میں رکھ سکتا ہے اور اس سو ایکڑ میں سے دس ایکڑ وہ کاشت بھی کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار