

Loading content...
پاکستان میں ایک آدمی کے دو بیٹے ہوں وہ ان دونوں کوبلا کر کہے کہ بیٹے میں چاہتا ہوں کہ اپنی جائداد کا اپنے ہاتھوں سے بٹوارہ کرکے جاؤں تاکہ تم میرے بعد آپس میں نہ جھگڑو دیکھو میری کچھ پر اپرٹی Propertyپاکستان میں ہے اور کچھ امریکہ میں ہے یہاں پاکستان میں میری کل جائداد سو ایکڑ ہے اور اس میں ایک بڑی کوٹھی بھی ہے اور امریکہ میں میری جائداد ایک ہزار ایکڑ ہے اور اس میں دس کوٹھیاں بھی ہیں اور میں تقسیم اس طرح کرنا چاہتاہوں کہ ایک بھائی امریکہ والی ساری جائداد لے لے اور ایک بھائی پاکستان والی جائداد لے لے تاکہ جو وہاں کا مالک ہو اسے یہاں نہ آنے پڑے اور جو یہاں کا مالک ہو اسے باہر نہ جانا پڑے یہاں پاکستان کی جائداد میں ایک خطرہ بھی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں زرعی اصلاحات کا عمل بھی ہونا ہے اس میں اس جائداد کے جانے کا ڈر بھی ہے آپ دونوں بھائی اپنی اپنی پسند کے مطابق اپنی رائے علیحدہ علیحدہ کاغذ پر لکھ کر میرے پاس لے آؤ کہ کون کہاں کی جائداد لینا چاہتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار