

Loading content...
دیکھئے کہ دنیا کے بادشاہوں کے کچھ لوگ فرماں بردار ہوتے ہیں اور کچھ لوگ نا فرمان ہوتے ہیں جب بادشاہ عدل پر آ جائے تو عدل کا تقاضہ یہ ہے کہ نا فرمان کو جوتے پڑیں اور فرماں بردار کو نوازا جائے مگر ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ان نافرمانوں کی نا فرمانیوں سے قطع نظر کرتے ہوئے انہیں بھی دولت دنیا سے سرفراز فرما رہے ہیں جو دشمن و قاتل کو بھی شیر و شربت پیش کرے اس سے بڑا محسن بھی کوئی ہو سکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار