

Loading content...
جو غلط قطرے سے غلیظ مقام پہ غلیظ غذا کھا پی کر نشو و نما پا کر مقامِ ولادت کو نجس کرتا ہو ا دنیا میں آیا اس حیض خور گندی نالی کے کیڑے کی ہدایت کیلئے اسے پاک کرنے کیلئے اللہ جل جلالہ کے نور کو دنیا میں بھیج دینا عدل کے خلاف تھا اس گندی نالی کے بد مزاج کیڑے کیلئے تو بخت نصر جیسے لوگ بھیجنا زیادہ مناسب تھا جو جوتے مار مار کر اس کا حلیہ درست کر دیتے مگر اللہ جل جلالہ نے اپنے انوار کو بھیجا تو یہ اتنا بڑا احسان ہیں کہ احسان ِمجسم ہیں اور بد بخت انسان نے جو رویہ ان سے روا رکھا تو اللہ جل جلالہ کو مایوسانہ لہجے میں فرمانا پڑا ما قدر اللہ حق قدرہ انہوں نے اللہ جل جلالہ کی قدر کی ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار