

Loading content...
جب ہم عالم خلق کو دیکھتے ہیں اور پھر پوری انسانیت کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں انسان ہی دنیا کے سارے جانوروں سے ادنیٰ نظر آتا ہے کیونکہ باقی جانوراگرکوئی غلطی کرتے ہیں تو انہیں اس کا شعور ہی نہیںدیا گیا اور ان کی عقل ان کی غلطی کے غلط ہونے کو دریافت نہیں کر رہی ہوتی اور انسان جب غلطی کرتا ہے تو اسے اکثر معلوم ہوتا ہے کہ وہ غلطی کر رہا ہے اس لئے یہ سب حیوانوں سے بھی اضل و گمراہ قرار دیا گیا ہے اس کی اوقات کیا ہے ؟ تخلیق کیلئے دو مذموم مقامات کا جب تک اتصال نہ ہو یہ پید انہیں ہوسکتا پھر یہ بھی ہے کہ اس کی تخلیق کا اولین میٹریل Material وہ ہے کہ جس کا ایک قطرہ بھی خارج ہوجائے تو انسان پر غسل واجب ہوجاتا ہے پھر یہ شکم ِمادر میں آتا ہے تو اس کی اولین غذا حیض کا خون ہے اور ایک دو دن نہیں پورے نو ماہ تک یہی غذا کھا کر یہ نشو و نما پاتا ہے اور پھر جب اس دنیا میں آتا ہے تو اس کی اولین آمد ایسی ہے کہ آتے ہی ایسا نجس ہوتا ہے کہ خود اس پر بھی غسل واجب ہے اور جس جگہ پر یہ پیدا ہوجائے وہاں نماز پڑھنا تک جائز نہیں اور پوری زندگی یہ انسان جو کچھ کرتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں پھر جب مرتا ہے تو اس طرح نجس ہوجاتا ہے کہ جو اسے غسل سے پہلے چھو لے تو اس پر بھی غسل واجب ہوجاتا ہے حالانکہ کتے اور خنزیر کے معاملے میں ایسا نہیں ہے کیونکہ جو شخص کسی مردہ کتے یا خنزیر کو ہاتھ لگائے تو اس پر غسل واجب نہیں ہوتا بلکہ اسے صرف ہاتھ پاک کرنا پڑتا ہے مگر یہاں غسل واجب ہورہا ہے یہ ہے انسان کی اصل حقیقت اور اسی بات کو دیکھتے ہوئے اللہ جل جلالہ نے انسان کو ظلوما ً جہولا کا لقب عطا فرمایا ہے اب اللہ جل جلالہ کے احسان کو سمجھنا ہو تو پہلے عدل کو دیکھیں تب سمجھ میں آئے گا کہ احسان تو عدل سے ماوریٰ ہے دیکھئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار