

Loading content...
اب ہم اپنی اگلی منزل کی طرف بڑھتے ہیں میں کوشش کروں گا کہ آپ کو بھاری بھرکم اصطلاحات سے بچاکر اپنا مافی الضمیر سمجھا دوں بات یہ ہے کہ جو لوگ لسانیات کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انسان کو جو چیزیں دی جاتی ہیں وہ کسی نہ کسی مد ہی میں دی جاتی ہیں اور ان مدوں کی تشخیص کیلئے ان کے علیحدہ علیحدہ نام ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر ہم بیان کر آئے ہیں ان مدوں کی پہچان اس طرح کی جاتی ہے کہ جب ان کی ادائیگی کا ذکر ہوتا ہے تو ان کے ساتھ ُ ُدینے کا لفظ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ اجرت دینا ، معاوضہ دینا ، جزا دینا ، اجر دینا ، انعام دینا وغیرہ مگر کچھ چیزیں وہ ہوتی ہیں کہ جن کا تعلق دینے سے نہیں ہوتا بلکہ ان کیلئے لفظ ُ ُ کرنا استعمال ہوتا ہے جیسا کہ عطا کرنا ، احسان کرنا ، ایثار کرنا ، بذل کرنا ، جود کرنا ، سخا کرنا ، اسراف کرنا ، اطراف کرنا یہ ساری چیزیں افعال کے دائرے میں آتی ہیں جو چیز کسی مد میں آتی ہیں وہ دی جانے والی چیزوں کی مدیں ہیں اور ان مدوں میں دی جانے والی چیزیں اور ہوتی ہیں جیسا کہ کسی کو اجرت میں پیسہ ملتا ہے کسی کو گندم دی جاتی ہے کسی کو انعام میں کوئی مقررہ رقم ملتی ہے کسی کو ٹرافی یا کپ دیا جا تا ہے اسی طرح ملنے والے چیزیں اور ہوتی ہیں وہ ملنے والی چیزیں کس مد میں مل رہی ان کے نام علیحد ہ علیحدہ ہوتے ہیں مگر جو افعال ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا عمل ہوتا تو دینا ہی ہے مگر وہ فاعل کے فعل کی صورت میں بیان ہوتے ہیں اور ان افعال کو علیحدہ علیحدہ نام دیئے جاتے ہیں جیسا کہ بیان ہوچکاہے کہ عطا ، احسان ، ایثار وغیر ہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار