

Loading content...
حسین کا لفظ خوبصورت کے معنی میں آتا ہے چاہے سیرت کیسی ہی کیوں نہ ہو یعنی حسین اسے کہا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو اچھا لگے اور حسنہ ان نیک اعمال کو کہتے ہیں کہ جو دل کو اچھے لگیں کیوں کہ کئی اعمال نیک تو ہوتے ہیں مگر دل کو بھلے نہیں لگتے جیسے غصے پر کنٹرول کرنا ظلم پر صبر کرنا انہیں نیک اعمال تو کہا جا سکتا ہے مگر حسنہ کے دائرے میں یہ نہیں آتے ہاں اگر آدمی تسلیم و رضا کی اس منزل پر پہنچ جائے کہ جہاں تزکیات ِنفس پر دل بھی خوش ہونا شروع ہوجائے اور کڑوی دوا بھی میٹھی لگنے لگے تو پھر وہاں یہ بھی حسنہ میں شمار ہونے لگ جاتے ہیں کیونکہ حسنہ کی تعریف یہی ہے کہ جو عمل نیک بھی ہو اور دل کو محبوب بھی ہو اور لذت بخش بھی ہو وہ حسنہ ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار