

Loading content...
حسن کی ضد قبح ہے یعنی ایک حسین ہوتا ہے اور جو اس کے برعکس ہو اسے قبیح کہتے ہیں ایک بات اور بھی عرض کرتا چلوں وہ یہ ہے کہ عربی میں حسن کے معنی میں لفظ جمال کا استعمال بھی ہوتا ہے اس طرح حسین کی طرح جمیل کا لفظ استعما ل ہوتا ہے اور ہمارے ہاں بھی کسی کے حسن کی تعریف میں یہ دونوں لفظ ساتھ ساتھ لائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ حسین و جمیل نوجوان تھا مگر حقیقت میں ان کے مابین بھی فرق ہے کیونکہ حسین کی ضد قبیح ہے اور جمیل کی ضد ذمیم ہے حسن کا تعلق صرف دیکھنے سے ہوتا ہے چاہے ذمیم ہی کیوں نہ ہو یعنی جمیل وہ ہے جو خود بھی دیکھنے کو بھلا لگے اور اس کے کام اور افعال و صفات بھی دل کو اپنی طرف کھیچ لیں اسی لئے اللہ جل جلالہ کے اسمائے مبارکہ میں سے بھی ایک جمیل ہے اور ذمیم وہ ہوتا ہے کہ جس کے افعال وصفات دل کو نہ لگیں یعنی اچھے نہ ہوں چاہے وہ کتنا ہی حسین کیوں نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار