

Loading content...
انسان کے ان تین ارکان کو جو نعمت ملتی ہے اس سے ان ارکان کو ایک لذت ملتی ہے ایک سرور حاصل ہوتا ہے اس لئے ان ارکان کے کیلئے نعمات کا تصور جدا جدا ہے مثلاً جسم کی اپنی ضروریات ہیں یعنی غذا گرمی میں سرد فضا اور سردی میں گرم لباس و کمرہ گرم بستر وغیرہ ان چیزوں کا تعلق حس ِ لامسہ سے ہے اسی طرح دیگر حسیات یعنی آنکھوں کانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ چیزیں لذت بخش ہیں آنکھیںخوبصورت منظر سے لطف اٹھاتی ہیں مگر کان اس سے محروم رہتے ہیں اور جب کان کسی ساز ِ دلبرا کی شیرینی کا مزا لے رہے ہوتے ہیں تو آنکھ محروم رہتی ہے اسی طرح ایک حس کی لذت دوسری حس کیلئے کچھ نہیں اب کوئی چیز ان حواس خمسہ و عشرہ میں سے کسی ایک کیلئے بھی لذت بخش ہے تو وہ من جھت الحس مستحسن ہے چاہے اس کی شرعی و طبی حیثیت کوئی بھی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار