

Loading content...
شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے کئی اسمائے مبارکہ ایسے ہیں کہ جب میں نے انہیں پہلی مرتبہ سنا تو مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آیا میں سمجھتا تھا کہ یہ دونوں اسمائے مبارکہ ایک مفہوم کو ادا کرتے ہیں اور ان کو دوطرح سے پیش کرنے کا مدعا اس صفت میں شدت و تاکید پیدا کرنا تھا ـکم از کم مجھے اس وقت ایساہی لگا تھا مگر جب ان پر غور کیا اور مالک نے شعورو عرفان سے نوازا تو پتہ چلا کہ ان میں تو زمین و آسمان کا فرق ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف معارف کے خزائن سے بھرے ہوئے ہیں ان اسمائے مبارکہ میں سے ایک نام پاک تھا ُ ُمحسنؐ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دوسرا نام پاک تھا احسان عجل اللہ فرجہ الشریف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار