

Loading content...
میں نے ایک عرصے سے ایک موضوع کو سامنے رکھا ہوا ہے اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ کی تشریح پہ مبنی گفتگو کررہا ہوں اور یہ عرفانیاتی گفتگو کسی عام ظاہر بین شخص کے دامن ِ عقل میں نہیں سما سکتی اور جو صاحبان ِ طلب ہیں انہیں بھی آگاہ کرتا چلوں کہ معارف و عرفان کے نکات کی جب بارش ہوتی ہے تو اس سے وہی ظروف ِ قلب لبریز ہوتے ہیں کہ جو اس کے پہلے سے منتظر ہوتے ہیں یا انہیںحاصل کرنے کیلئے پہلے سے تیار ہوتے ہیں کیونکہ روحانیت اور عرفان کی بارش کی مثال عام بارش کی طرح ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو جو برتن اس بارش میں سیدھے رکھے ہوئے ہوتے ہیں وہی برتن اس سے لبریز ہوتے ہیں اور معرفت اتنی بے نیاز چیز ہے کہ جو کسی اوندھے برتن کو سیدھا کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتی اگر آپ کے دل و دماغ پہلے سے اس کے وصول کرنے کیلئے تیار ہوں گے تو یہ نور معرفت سے لبالب ہوجائیں گے ورنہ اپنی محرومی کا کسی اور کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار