

Loading content...
آخر میں ایک بات عرض کروں گا کہ نیک اولاد کو خالق نے حکم دیا ہے کہ والدین کے حق میں دعا کریں تو ہمارا بھی یہ حق بنتا ہے کہ ہم سارے مل کر دعا کریں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اجد ادِ طاہرین علیھم الصلوات و السلام کا جلدی انتقام ہو دوستو یہ بات ذہن میں رکھنا چاہیے کہ جب والدین دکھی و غمزدہ ہوں تو ان کے حق میں دعا کرنا واجب نہیں اوجب ہوجاتا ہے اور ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف صدیوں سے پردہ ٔ غیبت میں آنسو بہا رہے ہیں ان کے حق میں دعا کرنا چاہیے کہ ان کے غم جلدی ختم ہوں ان کی ابدی مسرتوں کا دور جلدی آئے اور ان کے اجداد طاہرین صلواة اللہ علیھم اجمعین کا جلدی انتقام ہو ان کا گھر اطہر ایسا آباد ہو کہ پھر کبھی مصائب کی ہوا اسے نہ لگے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار