

Loading content...
میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا اسم مبارک اصل عجل اللہ فرجہ الشریف اسی حیثیت کو پیش کرتا ہے کہ وہ ہمارے ازل کے مربی بھی ہیں اس لئے وہ بھی ہمارے رب ہیں اور وہ اس دنیا میں میں بھی ہمارے مربی ہیں اس لئے وہ رب الارض بھی ہیں اور یہی قبر و حشر کے مربی ہیں اور یہی ہمارا مبدہ ہیں اور یہی ہمارے منتھیٰ بھی ہیں ہمارے لئے ماں باپ بھی یہی جناب ہیں اسی لئے ہمارے سارے معاملات انہی سے وابستہ ہیں جیسے والدین اپنی اولاد کا امتحان لیتے ہیں کہ ہمارے بچے ہماری عدم موجودگی میں ہمارے بارے میں کس طرح سوچتے ہیں کس قدر فرمانبرداری کرتے ہیں اس آزمائش ہی سے یہ تعین ہوتا ہے کہ ان کی اولاد شریف ہے یا بری ہے ان پر اچھے برے کا حکم آزمائش کے بعد لگتا ہے اسی طرح ہماری آزمائش شروع ہے اور آخرت میں ہماری کارگزاری کی رپورٹ ہمیں تھمادی جائے گی کسی کے دائیں ہاتھ میں اور کسی کے بائیں ہاتھ میں اور ہمیں اپنے شہنشاہ کے سامنے کھڑا کر نے کیلئے پکارا جائے گا جیسا کہ عام عدالتوں میں پکار ہوتی ہے کہ زید بنام سرکار اسی طرح ہر آدمی کی پکار بنام امام ہوگی اور ہمیں بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بنام پکارا جائے گا جس کا مطلب ہمیں پوری زندگی کا نتیجہ سنانا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار