

Loading content...
یتیمی کی جو اقسام بیان ہوئی ہیں اس میں ہے کہ چوپائیوں میںسے وہ یتیم ہوتا ہے کہ جس کی ماں مرجائے پرندوں میں سے وہ یتیم شمار ہوتا ہے کہ جس کے دونوں ماں باپ مرجائیں اور انسانوں میں وہ یتیم ہوتا ہے جس کا باپ قبل از بلوغ مرجائے اور روحانی طور پر یتیم وہ ہوتا ہے کہ جس کا امام زمانہ علیہ الصلوات و السلام غائب ہوجائیں اس پر بھی یتیم کے احکام اپلائی کرتے ہیں یعنی جو اس کا مال کھائے وہ بھی خود کو جہنم کا نوالہ سمجھے اسی طرح حکم ہے کہ یتیم کو نہ ڈراؤ اس پر غصہ مت کرو اس کے سر پہ شفقت سے ہاتھ پھیرنا گنا ہوں کا ازالہ و کفارہ ہوتا ہے اسی طرح کے دیگر احکام نافذ ہوتے چلے جاتے ہیں کیونکہ عالم خود بھی ایک یتیم ہی ہوتا ہے اور ایک یتیم جب دوسرے یتیم کی کفالت کرتا ہے تو اس کا ثواب اسے کئی گنا زیادہ ملتا ہے اور جو اہل حق کو گمراہ کرتا ہے تو اس کے بارے میں بھی اسی طرح کے فرمامین ہیں کہ وہ لشکر یزید سے زیادہ ضرر رساں ہے اور علمائے سو ء کی مذمت میں جو فرامین آئے ہیں وہ کتابوں میں دیکھے جا سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار