

Loading content...
فرمایا جو یتیم اپنے والد سے جد اہوجائے اس سے بھی بڑی ایک یتیمی ہے یعنی جو شخص اپنے امام زمانہ سے منقطع ہوجائے اور وہ اپنے امام کی تلاش میں سرگرداں ہو اور انہیں نہ پا سکے اور اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ جس مسئلے میں وہ پھنسا ہوا ہے اس کے بارے میں اس کے امام زمانہ علیہ الصلوات و السلام کا حکم کیا ہے فرمایا جو ہمارے شیعوں میں سے ہمارے علم کے عالم ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ شریعت سے ناوقف شیعہ اور ہمارے مشاہدے اور زیارت سے محروم مولائی ایک یتیم کی طرح ان کی گود میں ہیں کوئی عالم جو اس کی ہدایت کرے اور اس کیلئے مرشد بنے اور علمی طور پر اسے پر وان چڑھائے اور اسے ہماری شریعت کی تعلیم دے کل یہ رفیق اعلیٰ میں ہمارے ساتھ ہوگا ( بقول جزری رفیق اعلیٰ انبیا خاص کی ایک جماعت ہے جو انبیا علیھم السلام میں سے اعلیٰ درجے پر فائز ہے اور وہ علیین میں اعلیٰ مقام پر رہتے ہیں ) یعنی اس یتیم کی پرورش کرنے والے کا مقام انبیا عام سے بھی بہت اونچا قرار دیا گیا ہے اسی طرح فرمایا کہ جو ہمارے بھولے بھالے موالی ہیں جو ان کی روحانی کفالت کرے وہ عرصہ ٔ محشر میں جب وارد ہوگا تو اس کے سر پہ ایک نورانی تاج ہوگا جس سے ایک نور ساطع ہوگا جس کی چمک تین سو سال کی مسافت تک چمک مارے گی یہ حدیث طویل ہے اس لئے ترک کر کے نتیجہ عرض کرتا ہوں کہ جو اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات و السلام سے بچھڑا ہوا موالی ہے وہ یتیم آل محمد علیھم الصلوات و السلام شمار ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار