

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ازل میں ہرا نسان میں تربیت کیمپ کے دوران ہدایت کو فطرت میں کاشت کردیا گیا تھا یا یوں سمجھیں کہ وہاں تعارف بھی ہوا تھا اور اورل Oral امتحان بھی ہوا تھا مگر وہاں جو کچھ ملاتھا وہ بالقویٰ ملا تھا کیونکہ وہاں کسی چیز کے بالفعل کرنے کی گنجائش ہی نہیں تھی اس لئے اس دنیا میں آنے کے بعد اسے بالقویٰ یعنی فطرتی ودیعت الہی کو جاری کرنے کیلئے دعوت و تبلیغ کی ضرورت تھی جیسا کہ ہر انسان سارے فنون و علوم کو فطرت اور سرشت میں لے کر آتا ہے مگر یہاں آنے کے جو ملکے اس میں ہوتے ہیں انہیں جاری کرنے کیلئے ایک استاد کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا طریقہ سکھائے ان صلاحیتوں کو جاری کرے جیسا کہ میں نے پہلے مثال دی ہے کہ انسان بولنے کی صلاحیت شکم مادر سے لے کر آتا ہے مگر اس کے ناطقے کو پروان چڑھانے کیلئے ماں کی ضرورت ہوتی ہے یا کسی ایسے بولنے والے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے ناطقے کو پروان چڑھائے جن لوگوں کے بچے گنگی دائیوں کے سپرد ہوتے ہیں وہ کافی عرصہ اشاروں سے کام چلاتے ہیں اسی طرح ان صلاحیتوں کو جاری کرنے کیلئے دعوت حق دینے کا عمل بھی حجت دوراں کے سپرد ہوتا ہے اسی لئے کسی زمانے کو حجت سے خالی نہیں رکھا گیا کیونکہ جب انسان اپنی پوری زندی گزار لیتا ہے تو پھر اسے قبر و حشر و برزخ میں بھی حجت ہی سے واسسطہ رہتا ہے اور آخر میں جب اسے بلایا جائے گا تو بھی اسی کے نام سے بلایا جائے گا اور اسی کی طرف بلایا جائے گا اور اس کی رجعت اپنی اصل کی طرف ہونا لازم ہے حقیقت تو یہ ہے کہ امام و حجت کا جو نسب روحانی ہے وہ کسی مقام پہ ساکت نہیں ہوتا اور باقی انساب تو سانس کی ڈوری ٹوٹتے ہی ختم ہوجاتے ہیں اور ہم اس کا اعلان ساری دنیا کے سامنے کردیتے ہیں کیونکہ جب ہم جنازہ پڑھتے ہیں تو جس نیت کا اعلان کیا جاتا ہے اس میں یہی کہاجاتا ہے کہ ُ ُ واسطے حاضر میت کے یعنی چاہے باپ اپنے بیٹے کا جنازہ پڑھ رہا ہوگا وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھ رہا ہوں یعنی اس کا اب اس کے ساتھ کوئی نسبی تعلق باقی نہیں رہا اب یہ بیٹا اس کیلئے ایک حاضر میت کے سوا کچھ نہیں ہے اور اگر بیٹا بھی باپ کا جنازہ پڑھے تو اسے بھی یہی کہنا پڑے گا کیونکہ سانس کے ساتھ سارے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں مگر ازل کا جو نسب ہے وہ کبھی نہیں ٹوٹتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار