

Loading content...
وہاں بھی اسی طرح ہوا کہ اقرارِ توحید و رسالت جو بھی لیا ہر دور کے مومنین کی ارواح سے اللہ جل جلالہ کی نیابت میں ان کے زمانے کے امام نے عہد لیا کیونکہ امام وقت ہی اس دور کے مومنین کا ام و اب ہوتا ہے ماں باپ ہوتا ہے اسی لئے سارے کام اسی کے سپردہوئے تھے جیسا کہ ماں بچے کی تربیت کرتی ہے بولنا سکھا تی ہے اور خود اپنا تعارف بھی کرواتی ہے جب بولنا سکھاتی ہے تو اس سے کہتی ہے ُ ُ اماں تو اس وقت بچہ سمجھ بھی نہیں سکتا کہ یہ کیا کہہ رہی ہے مگر وہ اس کی نقل میں کہتا ہے اماں اور پھر وہ ہر چیز کو اماں کہتا ہے کیونکہ اماں کے لفظ کے مفہوم سے نا شنا ہوتا ہے مگر بعد میں وہ سمجھتا ہے اسی طرح سارے خاندان کا تعارف بچے کو ماں ہی کرواتی ہے وہی بتاتی ہے یہ بابا ہے یہ ماموں ہے یہ دادا ہے وغیرہ وغیرہ اسی طرح امام وقت ہی سارے پاک خاندان اور توحید و رسالت کی پہچان کرواتا ہے اور جب وہاں سے انسان اس دنیا میں آتا ہے تو اسے یہاں بھی امام ہی کی سرپرستی میں دے دیا جاتا ہے پوری زندگی امام ہی اس کی تربیت فرماتا ہے اور ان کا نسب ِ روحانی اس دنیا میں بھی بحال رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار