

Loading content...
اللہ جل جلالہ نے ہر وسیلہ ٔ ولادت کو جبکہ وہ تربیت بھی کرے اسے اپنے عہد ہ ٔ ربوبیت کی نیابت کا اعزاز دیاہے جیسا کہ ماں باپ کیلئے دعا کا حکم دیا ہے تو فرمایا کہ ان کے حق میں اس طرح دعا کرو قل رب رحمھا کما ربیٰن صغیرا یعنی دعا کرو اے ہمارے رب حقیقی ہمارے ان دو ربوں پہ اس طرح رحم فرما جیسا کہ انہوں نے مجھ پر بچپن میں رحم کیا تھا یعنی تربیت کرنا بھی ایک طرح سے ربوبیت ہے اسی وجہ ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ میں سے ایک رب الارض عجل اللہ فرجہ الشریف ہے یعنی یہی زمین کے رب ہیں اسی طرح جو جسم انسانی کی تربیت کرے وہ بھی رب ہوتا ہے مگر ازل میں جب ام الارواح یعنی نور آئمہ ہدیٰ صلوات اللہ علیھم اجمعین و عجل اللہ فرجھم نے ارواح مومنین کو تخلیق فرمایا تھا تو وہاں انہوں نے تربیت بھی فرمائی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار