

Loading content...
جس وقت عالم ارواح کی تخلیق کا مرحلہ آیا تھا تو ارواح مومنین کی تخلیق کا کام امام ِ وقت نے کیا تھا یعنی جس زمانے کے مومنین کے ارواح کی تخلیق کا کام تھا وہ اس زمانے کے امام کے سپرد ہوا تھا کیونکہ ارواح کا تعلق عالم امر سے ہے اور اسے اس لئے امر کہا جاتا ہے کہ کن کا لفظ کلمہ ٔ امر ہے اس لئے ُ ُ کن سے تخلیق ہونے والی مخلوق امری مخلوق کہلاتی ہے اس وقت امام دوراں نے علیین کے بطن میں حکم ُ ُکن سے مومنین کے اوراح کا تخم ڈالا تھا جو بلا توقف وجود میں آ گیا کیونکہ یہ انسان کے اعلیٰ ترین رکن کے وسیلہ ٔ پیدائش بنے تھے اس لئے انہیں ام الارواح اور اصل الارواح کا مقام ملا اسے لئے فرمایا گیا تھا کل مومنین اخوة یعنی سارے مومنین آپس کے رشتے میں بھائی لگتے ہیں کیونکہ ان کی ام و اصل ایک ہے ام ماں کو کہتے ہیں اور ماں ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جس سے کوئی چیز جنم لے جیسا کہ ہمارے ہاں زمین کو ماں کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے بطن میں جو تخم بھی ڈالا جاتا ہے وہ اسی سے جنم لیتا ہے بلا تشیبہہ اسی طرح امام ہی ماں تھا اور امام ہی باپ تھا وہاں ان کے بطن رحمت میں نور ِ ارواح ِمومنین کی تخم ریزی ہوئی اور اسی سے سارے ارواح نے جنم لیا اسی لئے وہاں کوئی نسب نہ تھا نصب اطاعت و اتباع کا تھا اور قیامت میں بھی کوئی نسب نہ ہوگا بلکہ اطاعت و اتباع کا نسب ہوگا اور زمانہ ٔ خروج کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اس دور میں مومنین کی وارث ان کی اولاد نہ ہوگی اگرچہ ایک ایک ہزار بیٹے کیوں نہ ہوں گے مگر وراثت مومن بھائیوں میں منقسم ہوگی جس کی متوفی ٰ سے زیادہ محبت ہوگی اس کی کو وارث قرار دیا جائے گا کیونکہ وہاں کی محبت ذاتی نہیں ہوگی بلکہ محبت بالاصل ہوگی یعنی اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی وجہ سے ہوگی اور اس کے درجات میں جو قرابت ہوگی وہی وہاں کی قرابت داری قرار پائے گی اور وہی رشتہ نسب کی طرح لاگو ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار