

Loading content...
ازل میں اور قیامت میں ان دونوں مقامات پر اطاعت و اتباع کا رشتہ ہے کیونکہ طینت ِروحی کا تقاضہ ہے کہ اپنی ام و اصل کی اتباع کی جائے اس لئے یہاں آ کر اس سے اتباع و اطاعت کا ظہور ہوتا ہے اس لئے وہاں بھی نسب نہیں ہوگا بلکہ رشتہ ٔ اطاعت واتباع کے حوالے سے سب لوگ پہچانے جائیں گے ازل میں تخلیق ارواح کا عمل ہوا تو انہیں دو چیزوں سے وجود ملا ایک مادہ تھا جس کا نام تھا علیین اور ایک کانام تھا سجیین ـ قدسی روحیں علیین سے پیدا ہوئیں اور نجس روحیں سجیین سے پیدا ہوئی اور ان ارواح کی تخلیق کا وسیلہ وہاں ہر زمانے کا امام تھا وہاں جو روحیں خلق ہوئیں ان کیلئے ام و اصل کا مقام ان آئمہ طاہرین علیھم الصلوات و السلام کو حاصل ہوا یا انہیں باپ بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام اور ہم اس امت کے باپ ہیں یعنی جس طرح باپ اپنی اولاد کیلئے وسیلہ ٔ پیدائش ہوتا ہے اسی طرح ہم بھی امت کے وسیلہ ٔ پیدائش ہیں فرق اتنا ہے کہ باپ اس جسم کی پیدائش کا وسیلہ ہوتا ہے اور یہ ذوات مطاہرات علیھم الصلوات و السلام روحانی پیدائش کے وسیلہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار