

Loading content...
جب صور میں پھونکا جائے گاتو اس دن ان کے انساب نہ رہیں گے اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کے بارے میں پوچھیں گے جیسا کہ جناب ا براہیم علیہ السلام کے بارے میں روایت ہے کہ قیامت کے دن نفس نفسی کا عالم ہوگا اور اس وقت جناب ا براہیم علیہ السلام کو اسماعیل علیہ السلام بھی یاد نہ ہوں گے بات یہ ہے کہ وہاں ان کا نسب بھی باقی نہ رہے گا بلکہ حدیث میں آیا ہے کہ اس دن صرف سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نسب باقی رہے گا دوسرا کوئی نسب باقی نہ رہے گا اس کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اس دن صرف سادات کا نسب باقی رہے گا دوسرے معنی یہ ہیں کہ اس دن ان لوگوں کے ساتھ آپ کا نسب روحانی باقی رہے گا کہ جن کے ساتھ ازل سے تھا کیونکہ اس دن ارواح مجرد تھے اور آخرت میں بھی ارواح مجرد ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار