

Loading content...
بات ان کی درست تھی مگر اس کا مفہوم انہوں نے غلط سمجھا کیونکہ امام و ام میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ امام ہی تو اصل و ام ( ماں ) ہے حقیقت یہ ہے کہ ازل میں ارواح کے مابین کوئی نسب نہیں تھا وہاں کوئی روح نہ کسی کی ماں تھی نہ باپ تھی ان کا آپس میں کوئی نسبی رشتہ نہیں تھا اور یہ رشتے تو اس دنیا میں وجود میں آنے کیلئے رکھے گئے تھے ان کا ارواح کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جیسا کہ ارشاد ہے لا انساب بینھم یوم القیامة یعنی قیامت کے دن کوئی نسب باقی نہ رہے گا ازل میں ہو یا قیامت میں وہ ارواح کے تجرد کے ادوار ہیں اس لئے وہاں نسب کا باقی رہنا ناممکن ہے اسی لئے ارشاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار