

Loading content...
اس پہ بحث بھی یہاں نہیں ہو سکتی کہ مراتب ِ وجود میں حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی ذات حق سے کیا مناسبت ہے کیونکہ اللہ جل جلالہ کی ذات کا ادنیٰ مرتبہ ٔ انانیت ہے اور حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اعلی ٰ مرتبہ ٔانانیت ہے اور اس حقیقت کا ادنیٰ مرتبہ ٔ محّمدیت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور باقی آئمہ اطہار من حیث الکل من حیث الذات واحد الاصل ہیں اس لئے مرتبہ ٔ انانیت میں بالکل داخل ہیں اور مرتبہ ٔ محمد یتؐ میں بھی واحد الاصل ہیں مگر مرتبہ منصبیت میں یہ ایک دوسرے سے جدا جدا ہیں اور اس طرح ہر امام کا مرتبہ ٔ محمدیتؐ اعلیٰ ترین مرتبہ ہوتا ہے اور مرتبہ نورانیت و روحانیت ان کے ادنیٰ مراتب ہیں اور عالم خلق ہو یا عالم امر اس میں اگر کوئی ان سے مناسبت ہے تو وہ انہی ادنیٰ مراتب سے ہے نہ کہ ان کے اعلیٰ مراتب سے اس لئے انسانوں میں سے جو داخل جنت ہونے کے قابل ہیں ان کے ارواح کو ان کے زمانے کے امام کے ادنیٰ مراتب سے خلق فرمایا گیا اور وہی مراتب جو ان کی ذات کے ادنیٰ مراتب ہیں وہی اصل الارواح و ام الارواح قرار پائے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار