

Loading content...
اصل درخت کی جڑ کو بھی کہتے ہیں اور امام ِدوران و حجت ِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکو اسی لئے اصل کہا جاتا ہے کہ وہ اس دور کی جملہ مخلوق کیلئے بہ منزلت اصل یعنی جڑ ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جڑ ہوا میں نشو ونما نہیں پاتی بلکہ جڑ بھی کسی چیز ہی میں ہوتی ہے بلاتشیہہ وہ زمین جس میں اصل امامت قائم و واقع ہوتی ہے وہ حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے کہ جو جملہ انوار طاہرین علیھم الصلوات و السلام کی جامع ہے شاید کسی کو میرا یہ فلسفہ گراں گزرے مگر میں صدق نیت سے یہ بیان کر رہا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار