

Loading content...
سمجھیں کہ جب کسی چیز سے کوئی زخم لگتاہے تو اس آلہ ٔ زخم سے اس زخم کی ایک مناسبت ہوتی ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اللہ جل جلالہ کی خلق و امر میں سے کسی سے کوئی مناسبت نہیں ہے اس لئے اصل الوجود وہ اللہ جل جلالہ نہیں ہو سکتا ہاں جو اصل الوجود موجود ہے وہ حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی ہے کیونکہ سارے وجود و مراتبِ ِوجود انہی سے صادر ہوئے ہیں اور انہی کی طرف سب کی رجعت ہے اسی لئے حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اصل الوجود بھی کہاجاتا ہے کہ اس حقیقت ہی سے جملہ آئمہ ٔ اطہار صلوات اللہ علیھم اجمعینکے انوار طاہرین صلوات اللہ علیھم اجمعین ظاہر ہوئے اور وہی اصل الخلق قرار پائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار