

Loading content...
جیسے ایک کرسی ہے اور وہ لکڑی کی بن ہوئی ہے اس پر علتوں نے عمل کیا اور اسے کرسی بنایا اس کے بعد ساری علتیں اس سے جدا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا جیسے علت ِ فاعلی یعنی درکھان Carpenter کہ جس نے اسے بنایا ہے وہ اس کرسی کے ساتھ رہے یا نہ رہے اس سے کرسی کا وجود خطرے میں نہیں پڑ سکتا مگر اس کا اصل مادہ یعنی لکڑی ہی نہ رہے تو کیا کرسی پھر بھی اپنی اصل حالت میں باقی رہے گی؟ حالانکہ یہ علت مادی ہے اور اس مادے کی بنیاد بھی کسی اور چیز پر ہے یعنی ان ایٹموں پر ہے کہ جو ہر چیز میں ایک جدا گانہ انداز میں موجود ہوتے ہیں اوران ایٹموں کی بنیاد وہ برقیے ہیں کہ جو اس کے اندر موجود ہوتے ہیں اور ان برقیوں کی بنیاد ایک نور پر ہے اگر یہ نور اس سے نکال لیا جائے تو یہ کرسی باقی نہ رہے بلکہ کوئی مادہ ہی نہ رہے بس اسی طرح اصل وہ ہے جس پر کسی چیز کے وجود و عدم کا ا نحصار ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار